چینی باشندوں کو خطرہ ہے
Reading Time: < 1 minuteملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے _ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسی ‘را’ دیگر ایجنسیوں کی مدد سے سی پیک کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے _
تھریٹ الرٹ کے مطابق سی پیک اور ملک بھر میں چائنیز کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، حساس اداروں نے ملک بھر چائنیز کی سکیورٹی بارے آگاہ کیا ہے _
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں غیر ملکی باشندوں بلخصوص چائینیز کی سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے _ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چائنیز کو ٹارگٹ کرنے تین بڑے واقعات بھی ہو چکے ہیں _
پہلا واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں چائنیز کے گھر میں دوران ڈکیتی اور ریپ کیا گیا تھا، دوسرا واقعہ تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون میں چائنیز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے _
تیسرا واقعے میں تھانہ رمنا کی حدود میں دوران ڈکیتی چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا _
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے چائنیز کی سکیورٹی کو بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں _ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق اسلام آباد میں مقیم چائنیز کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا، ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ چائنیز کی سکیورٹی میں اضافہ کیا ہے اور اس میں مزید بہتری لا رہے ہیں، اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہے _