وزیراعظم کو فریادی نہیں کہا، چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک اور وضاحت جاری کی ہے، ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کو فریادی کہنے کی وضاحت کر دی ہے _
سپریم کورٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا_ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے وزیر اعظم کو فریادی نہیں کہا، فریادی کا لفظ غلط اور گمراہ کن طور پر چیف جسٹس سے منسوب کیا گیا، ترجمان کے مطابق وزیراعظم چیف جسٹس کیلئے قابل عزت ہیں _
Array