پاکستان پاکستان24

قاضی فائز کا مقدمہ لگ گیا

مارچ 30, 2018 2 min

قاضی فائز کا مقدمہ لگ گیا

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے _
چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے تقرر کے خلاف درخواست پر بنچ بنا دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چار اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں، جج کے خلاف درخواست ریاض حنیف راہی نے دائر کی ہے_

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کا تقرر غیرقانونی تھا _

دریں اثناء سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، چیف جسٹس نے توہین عدالت کی درخواست پر بنچ بنادیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چار اپریل کو سماعت کرے گا
نصیر احمد کیانی نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار کے مطابق عمران خان نے افتخار چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی _

آئندہ ہفتے نوازشریف اور افتخار چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں، چیف جسٹس توہین عدالت کی الگ الگ درخواستوں پر چار اپریل کو سماعت کریں گے _ توہین عدالت کی درخواستیں ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے دائر کر رکھی ہیں، دونوں درخواستیں افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کے معاملے پر دائر کی گئیں _

سپریم کورٹ نے 19 ویں ترمیم کے خلاف دو درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، درخواستیں وطن پارٹی اور شاہد اورکزئی نے عدالت عظمیٰ میں دائر کررکھی ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ 2 اپریل کو سماعت کرے گا _
کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر  کی گئی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ 2 اپریل کو سماعت کرے گا
کالا باغ ڈیم تعمیر پر ریفرنڈم کے لیے درخواست بیرسفر ظفراللہ خان نے دائر کر رکھی ہے، درخواست کے مطابق کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت، خشک سالی سے بچنے کیلئے ڈیم تعمیر ضروری ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے