پاکستان پاکستان24

ہاں میں فریادی ہوں، وزیراعظم

مارچ 30, 2018 2 min

ہاں میں فریادی ہوں، وزیراعظم

Reading Time: 2 minutes

سرگودھا ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عزت صرف کرسی پر بیٹھنے سے نہیں آتی بلکہ کرپشن سے پاک سیاست سے آتی ہے، سینیٹ کے چیئرمین کہہ دیں کہ ان کےالیکشن میں پیسے نہیں چلے جب کہ عمران خان نے پریس کانفرنس کی کہ زرداری نے میرے 14 ایم این اے خرید لیے لیکن پھر انہی کے چیرمین کو ووٹ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تقریروں کرنے والوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، آج وہ تقریریں کررہے ہیں جنہوں نے یہ مسائل پیدا کیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مخالفین کو تکلیف ہے کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی، میں نے چیف جسٹس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا تشریف لے آئیں، میں نے کہا آج حکومت چلانے میں مشکلات ہیں، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جب کہ میرے گواہ چیف جسٹس صاحب ہیں کہ ہم نے کوئی ذاتی بات نہیں کی بلکہ ملک کی بات کی اور کسی نے کہا فریادی بن کرگئے تھے تو ہاں میں فریادی ہوں اور ملک کی فریاد لے کرگیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جتنا ملک عمران خان  کا ہے اتنا میرا بھی ہے اور اتنا ہی چیف جسٹس کا  بھی ہے جب کہ ایک نے کہا ملاقات تو اچھی لیکن ٹائمنگ ٹھیک نہیں ،یہ کونسی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا سینیٹ کے الیکشن ممکن نہیں لیکن وہ ہوگئے مگر جو خرابیاں پیدا ہوئیں ان کا میں نے کہا تھا اور یقین ہے جولائی کے الیکشن میں (ن) لیگ زیادہ سیٹیں لے کر اسمبلی آئے گی

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں، انہی عدالتوں نے ہمیں ہائی جیکر بنایا جب کہ ایک اقامہ پر نواز شریف کو فارغ کردیا یہ ملک کا نقصان ہے، ان فیصلوں سے ترقی رک جاتی ہے تاہم اس کے باوجود جو کام نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے کیے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف عدالت کا حکم آیا ، فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی ہم نے عہدہ چھوڑ دیا لیکن ایسے فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ترقی رک جاتی ہے جب کہ جو الزامات لگائے گئے ان میں کوئی حقیقت نہیں، کبھی دھرنے ہوئے ، کبھی عدالت میں گھسیٹا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہمیں برائی کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، پیسے دے کر ایوانوں میں پہنچنے والےعوام کی خدمت نہیں کرتے اور پاکستان کے عوام بھی پیسے دے کر بنائے گئے سینیٹ کے چیئرمین کو قبول نہیں کرتے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مصدق ملک بھی سینیٹر بنے لیکن انہوں نے 100 روپے بھی خرچ کیے ہوں تو بڑی بات ہے۔

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے