پاکستان پاکستان24

باپ نے چار بچے قتل کر دیئے

مارچ 31, 2018 < 1 min

باپ نے چار بچے قتل کر دیئے

Reading Time: < 1 minute

گجرات کے علاقے بھدر میں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا ۔

45 سالہ مبشر نامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشر اور 30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔  اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے