عدالت میں سیکس
برطانوی اخبارات کے مطابق روس کی ایک عدالت میں ایک مرد نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سیکس کیا ہے ۔ اخبارات دی سن، ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ دونوں نے اس وقت سیکس کیا جب جج فیصلہ لکھوانے کیلئے کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے ۔
عدالت کے سی سی ٹی وی کیمروں نے خاتون زیبورووا نے کو بوائے فرینڈ آندرے اندریوف کے ساتھ سیکس کرتے ریکارڈ کیا جب وہ فیصلہ سننے کا انتظار کر رہے تھے ۔ یہ واقعہ روستوف آن دون شہر کی عدالت میں پیش آیا ہے، اس شہر میں اس سال جون میں فٹ بال ورلڈکپ کے میچ بھی ہوں گے ۔

