پاکستان پاکستان24

سپہ سالار کی تعظیم

اپریل 4, 2018

سپہ سالار کی تعظیم

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا آرمی چیف سیدھی بات کرتے ہیں ان کے کام کی تعظیم کرنی چاہیے

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، موقع ملا تو سندھ اور خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے، دونوں صوبوں کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں علاج کے حوالے سے ہر ممکن سہولت دستیاب ہے، پنجاب میں عام اور خاص مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی یقینی بنادی ہے، پنجاب کے کسی بھی اسپتال میں ادویات کی کمی نہیں، میرا علاج بیرون ملک شروع ہوا تھا اس لیے مجھے جاناپڑتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے