پاکستان پاکستان24

نثار کو شمولیت کی دعوت

اپریل 4, 2018

نثار کو شمولیت کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار کو پارٹی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ چوہدری نثار اچھے آدمی ہیں برے لوگوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ن لیگ اس لیے گھر کی لونڈی بنی ہے کیونکہ انہوں نے متنازع قانون بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صحیح ڈر ہے کہ اگلی حکومت ان کی نہیں ہوگی۔ عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت تحریک انصاف بنائیگی۔ ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما بتایا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کرگی تو عدالتیں ہی کام کریں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے