متفرق خبریں

یوٹیوب کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

اپریل 4, 2018

یوٹیوب کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

 امریکا میں یوٹیوب کے صدر دفتر میں فائرنگ کرکے ایک خاتون نے تین افراد کو زخمی کر دیا ہے ۔ گولی چلانے والی مشتبہ حملہ آور نسیم اغدام کے بارے میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہ یو ٹیوب سے اپنی کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے کی وجہ سے یوٹیوب سے نالاں تھی ۔ کیلیفورنیا پولیس نے 39 سالہ نسیم اغدام کی شناخت کے بعد کہا کہ وہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اس واقعے کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نسیم یوٹیوب پر برہم تھیں اور ان کا خیال تھا کہ ادارہ ان کی بعض ویڈیوز کے معاملے میں دھوکہ دے رہا ہے اور وہ جو پیسہ کما رہی ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ کماسکتی تھیں ۔ پولیس کے مطابق تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 39 سالہ حملہ آور خاتون گولیوں کا نشانہ بننے والے افراد کو جانتی تھی ۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں سے 36 سالہ شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایک 32 سالہ خاتون اور 27 سالہ خاتون بھی زخمی ہیں۔ تینوں زخمیوں کو زکربرگ سان فرانسسکو جنرل ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

نسیم ادغام کیلیفورنیا کے علاقے سان تیاگو میں رہتی تھیں ۔ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر انھوں نے یو ٹیوب پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ویڈیوز کو صارفین تک پہنچنے کی راہ کی رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔

 

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے