قومی ایئر لائن کا آڈٹ ریکارڈ طلب
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایم ڈی سے 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کر لی ہے _
عدالت سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان ایئرلائن ( پی آئی اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ادارے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کر لی ۔ چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے سے آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں 12 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ 10 برس کی آڈٹ رپورٹ پیش کریں اور گزشتہ دس سال ایم ڈی رہنے والے تمام افسران کو بھی پیش ہونے کے لیے کہا ہے _
Array