پاکستان24 عالمی خبریں

وزیراعظم کی افغان صدر سے ملاقات

اپریل 6, 2018 < 1 min

وزیراعظم کی افغان صدر سے ملاقات

Reading Time: < 1 minute

زیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور قومی سلامتی مشیر سمیت گورنر خیبرپختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ افغان صدارتی محل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے افغان صدر سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی معاملات، انسداد دہشت گردی، افغان پناہ گزینوں کی واپسی، منشیات کی پیداوار کے خاتمے افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک افغان قیادت کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے مشترکہ ہدف کے حصول پراتفاق کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے