عالمی خبریں

شام میں زہریلی گیس سے حملہ

اپریل 9, 2018 < 1 min

شام میں زہریلی گیس سے حملہ

Reading Time: < 1 minute

شام کے شہر دوما میں مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے میں کم از کم 70 افراد کی موت پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ زہریلی گیس کے حملے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی’۔

امریکی صدر نے ٹویٹ میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے اتحادیوں روس اور ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو ممکنہ طور پر اس معاملے پر بحث کرے گی ۔ اس کے 15 میں سے نو ارکان نے اس معاملے پر فوری اجلاس کا مطالبہ کیا تھا ۔ یورپی یونین نے بھی بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری ردِ عمل کا مطالبہ کیا ہے ۔

شام اور روس دونوں کیمیائی حملے کا انکار کرتے ہیں ۔ برطانیہ نے بھی اس حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

وائٹ ہیلمٹس نامی امدادی کارکنوں کی ایک تنظیم نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں متعدد مردوں، عورتوں اور بچوں کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان میں سے کئی کے منہ جھاگ سے بھرے ہوئے ہیں ۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے