پاکستان

پارٹی چھوڑنے والے عادی لوٹے ہیں

اپریل 9, 2018 < 1 min

پارٹی چھوڑنے والے عادی لوٹے ہیں

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے عارضی لوٹے ہیں، یہ لوگ ہوا کا رخ دیکھ کر اپنی وفاداریاں تبدیل کر لیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا ن لیگ سے کوئی تعلق تھا ہی نہیں اور نا ہی ن لیگ کو ان عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے تاہم یہ جاننا ہو گا کہ عادی لوٹوں کو کون لوگ خواب دکھا رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں، ان لوگوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی سے غرض نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  آج اُن عادی لوٹوں کی لوٹ سیل لگی جو ہوا کا رخ دیکھ کر اپنی وفارداریاں بدلتے ہیں، یہ لوگ امپائر کی انگلی کا اشارہ دیکھ کر اپنی وفاداریاں بدل لیتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کو ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ساڑھے 4 سال تک ایسی کوئی آواز نہیں اٹھائی، ان لوگوں نے ترقیاتی فنڈز لینے کے باوجود حلقوں میں کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ووٹ کے تقدس اور عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی ووٹ نہیں دیا تھا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے