پاکستان پاکستان24

نگران وزیراعظم کے لیے نام نہیں دیا

اپریل 9, 2018 < 1 min

نگران وزیراعظم کے لیے نام نہیں دیا

Reading Time: < 1 minute

خورشید شاہ کا کہنا ہے نگران وزیراعظم کے لئے ابھی تک کوئی نام نہیں دیا، کوشش ہے بہتر شخص سامنے لائیں، بدھ کو شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوگی ۔

اپوزیشن لیڈر خورشد شاہ نے کہا پارٹی میٹنگ کے بعد نام سامنے آئیں گے، نگراں وزیراعظم پر ہی آئندہ الیکشن منحصر ہوگا، کوشش ہے بہتر سے بہتر نگراں وزیراعظم لائیں ۔ انہوں نے کہا میری کوشش ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں باضابطہ مشاورت شروع کی جائے ۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا مسلم لیگ ن نئی نئی روایتیں ڈالتی رہتی ہے، نواز شریف بی بی شہید کی وجہ سے 10 سال کی جلاوطنی ختم کر کے پاکستان آئے، ان کی شہید بی بی سے لڑائی بنتی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا نئے ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنا چاہیے، ائیرپورٹ کا نام بے نظیر کے نام سے منسوب نہ کیا تو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے