پاکستان پاکستان24

آئی ایس آئی کو کیوں ڈالا؟ نواز شریف

اپریل 11, 2018

آئی ایس آئی کو کیوں ڈالا؟ نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ مجھ سے انتقام لینے کا مقدمہ ہے، آپ نے اج کی کارروائی دیکھی ہے، جے آئی ٹی کی تفتیش کے پول کھل رہے ہیں، وہ حقاہق جو ہمارے حق میں جاتے تھے وہ جے آئی ٹی نے چھپائے، وہ پکڑے گئے ۔۔

نواز شریف نے کہا کہ واجد ضیا نے ہمیں سرٹیفکیٹ دیا یے کہ خواجہ حارث ٹھیک کہہ رہے ہیں، ان کو یہ بھی کہنا پڑا کہ نواز شریف کی تنخواہ کا بھی ثبوت نہیں ہے، یہ نواز شریف سے انتقام لینے کا مقدمہ یے، عوام نواز شریف سے پیار کرتے ہیں _

نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی کے تین ہیرے ہمارے سیاسی طور پر بدترین مخالف ہیں ان کا تعلق پی ٹی آئی سے یے، میرا کیس دہشتگردی کا کیس نہیں ہے، کیا ضرورت تھی جے آئی ٹی میں آئآ ایس آئی کو شامل کرنے کی، میں پاکستان کے مفاد کے خلاف کام نہیں کر رہا،  آئی ایس آئی کو جے آئی ٹی میں کیوں ڈالا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ واجد ضیا نے لندن میں اپنے کزن کو پیسے دیے اس کا جواب دینا پڑے گا، یہ قوم واجد ضیا کا احتساب کرے گی، جے آئی ٹی کے چھ لوگوں میں تین ہمارے خلاف تھے _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے