علی ظفر نے جنسی ہراساں کیا
گلوکارہ میشا شفیع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو ساتھی گلوکار علی ظفر نے ایک سے زائد مواقع پر جنسی طور ہراساں کیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تفصیلی پیغام میں میشا شفیع نے کہا ہے کہ اس کو جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا گیا ۔
مشا شفیع نے لکھا ہے کہ ایک عورت کے لیے اس طرح کی بات سامنے لانا آسان نہیں مگر آج میں اپنے ضمیر کے مطابق بول رہی ہوں تاکہ آئندہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو ۔ میشا نے لکھا ہے کہ میرے ساتھ یہ اس وقت نہیں ہوا جب میں انڈسٹری میں نئی تھی بلکہ اس وقت کیا گیا جب میں ایک جانی پہچانی اور مقام رکھنے والی آرٹسٹ بن چکی تھی ۔

