چیف جسٹس غصہ ہو گئے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھارتی عدالت کا فیصلہ بطور مثال پیش کرنے پر وکیل فیصل نقوی کی سرزنش کی ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ بھارتی عدالتوں کے فیصلے میرے سامنے نہ لایا کریں _
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا پاکستان کے اپنے قانون میں بھی عدالتی مثالیں موجود ہیں، آپ کو وکالت کے طریقہ کار کا ہی معلوم نہیں _ پاکستان 24 کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی دی ہوئی فائلوں میں کاغذات بھی نامکمل ہیں _
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کارپوریٹ وکیل سینئر وکلاء میں بیٹھ کر کہتے ہیں عدالت میں ڈانٹ پڑتی ہے، مخدوم علی خان کارپوریٹ وکلاء کے سربراہ بنے ہوئے ہیں، سب وکیل ایک ساتھ بیٹھ کر عدالت کی برائی کرتے ہیں،
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کارپوریٹ وکلاء کا فیملی مقدمات سے کیا تعلق، بچوں کی حوالگی کے کیسز میں شرعی قانون بھی دیکھنا ہوتا ہے، آپ نے برطانوی قوانین بطور حوالہ پیش کر دیے _

