متفرق خبریں

عدالت میں شیخ اور عباسی کا سامنا

اپریل 27, 2018

عدالت میں شیخ اور عباسی کا سامنا

سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین غیر قانونی استعمال کیس میں شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی ہے ۔ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

عدالت کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس مقدمے میں میرے وکیل اب جج بن گئے ہیں، مجھے آج کیس کا معلوم ہوا ہے، ایفیڈرین کے غیرقانونی استعمال سے نقصان ہو رہا ہے، ایفی ڈرین کے غیرقانونی استعمال کی تحقیقات کی استدعا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی درخواست کا جائزہ لیتے ہیں، کیس غیرموثر ہوا تو نمٹا دیں گے ۔

مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں پرانا سیاسی ورکر ہوں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بات میرے لئے غیرمتعلقہ ہے، یہ بتائیں توہین عدالت کی درخواست کا معاملہ کیا ہے ۔ عدالت نے اے این ایف کے خلاف حنیف عباسی کی توہین عدالت درخواست خارج کر دی جبکہ عدالت نے ایفی ڈرین کے غیرقانونی استعمال کے تحقیقات کی شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی ۔ سپریم کورٹ نے لکھا کہ ٹرائل متعلقہ عدالت میں چل رہا ہے،ایفی ڈرین کے کوٹے پر فیصلہ جلد آنے کا امکان ہے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے