امام کعبہ دورہ اخراجات
Reading Time: < 1 minuteعبید عباسی
وزارت مزہبی امور کے امام کعبہ کے دورہ پاکستان پہ لاکھوں کے اخراجات، قیمتی تحائف، مہنگے ہوٹل کے بل _
مارچ کے وسط میں امام کعبہ ال شیخ صالح بن ال طالب نے پاکستان کا 5 روزہ دورہ کیا تھا، ،جس میں انھیں میریٹ ھوٹل میں ٹھرایا گیا اور انکو اعلی قسم کے کھانے پیش کے گیے۔ لیکن یہ سب کچھ وزارت خزانہ کے ایک SRO کے خلاف کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے SRO کے مطابق کسی بھی مہمان کو 2500 روپیہ سے زیادہ کا کھانا نہیں دیا جا سکتا لیکن وزارت مذہبی امور نے سعودی امام پر 2 لاکھ سے زیادہ کے بل وزارت خزانہ کو بھیج دیے جو صرف کھانے کی مد میں ادا کے گیے۔
پاکستان 24 کے مطابق، امام کعبہ کے دورہ پاکستان میں کل اخراجات تقریباً 15 لاکھ کے ھوئے۔. جو وزارتِ مذہبی نے اپنے ھی ایک ونگ سے ادھار لے کر میریٹ کا بل ادا کیا ۔ معلومات کے مطابق، وزارت نے 3 لاکھ کے قیمتی تحائف بھی امام کو دیے، جس پہ وزارت مذہبی امور کے( ایڈمن ونگ) نے بھی اعتراض آٹھایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی امام کعبہ کو 5لاکھ مالیت کے تحایف دیے. لیکن اس سارے عمل میں وزارت مذہبی امور کے حکام ان بلوں کی ادائیگی کے لے گزشتہ ایک ماہ سے سر پکڑ کے بیٹھے ھوئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف اس سارے عمل سے ناواقف ھیں ان سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ امام ان کے نہیں بلکہ اہل الحدیث مسلک کے مہمان تھے۔