متفرق خبریں

یوم آزادی صحافت بھی عدالت میں

مئی 3, 2018

یوم آزادی صحافت بھی عدالت میں

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں صحافیوں پر پولیس تشدد کا نوٹس لیا ہے ۔ چیف جسٹس نے انتظامیہ، پولیس اور اٹارنی جنرل سے کل تک رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی رپورٹ طلب کی ہے ۔

عدالت میں چیف جسٹس کے سامنے کئی صحافی پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ عالمی یوم صحافت کے موقع پر پریس کلب سے پارلیمنٹ تک پرامن ریلی لے کر آ رہے تھے، ڈی چوک پر روک کر پولیس والوں نے  صحافیوں پر بھی تشدد کیا، ریلی میں خواتین بھی شامل تھیں گیا، عدالت اس معاملے کا نوٹس لے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل دیکھیں، کیا ہو رہا ہے، رپورٹ آنے دیں کل اس کیس پر سماعت کریں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے