عالمی خبریں

ٹوئٹر پاس ورڈز تبدیل کریں

مئی 4, 2018 < 1 min

ٹوئٹر پاس ورڈز تبدیل کریں

Reading Time: < 1 minute

سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے اندرونی نظام میں خرابی سامنے آئی ہے جس کے بعد ویب سائٹ نے 33 کروڑ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کیلئے کہا ہے ۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اندرونی تحقیقات سے پاس ورڈز کے چوری یا غلط استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

تاہم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ ٹوئٹر کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے پاس ورڈز متاثر ہوئے ہیں ۔ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈورسی نے اس بارے میں ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اندرونی نظام میں ایک ’بگ‘ کی نشاندہی ہوئی جس کا درست کر لیا گیا ہے ۔

 

پاس ورڈز تبدیل کرنے کے علاوہ ٹوئٹرز نے ہیکنگ سے بچنے کے لیے دوہری تصدیق کا عمل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال کا کہنا تھا کہ کمپنی کو یہ معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس کا ماننا تھا کہ اپنی غلطی کو ٹھیک کرنے سے پہلے ایسا کرنا ایک درست عمل ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے