متفرق خبریں

اصغر خان کیس فیصلے پر اپیلیں مقرر

مئی 4, 2018

اصغر خان کیس فیصلے پر اپیلیں مقرر

سپریم کورٹ نے خفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت پر دیے گئے تاریخی اصغر خان کیس فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا ۔

عدالت عظمی نے چار سال قبل بیس برس پرانے کیس میں فیصلہ سنایا تھا اور وفاقی حکومت کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کیلئے کہا تھا ۔ سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔ اسی کی دہائی میں حکومت بنانے کیلئے سیاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم پر سابق ائر چیف اصغر خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

عدالت عظمی نے نظرثانی اپیلوں پر فریقوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے