پاکستان پاکستان24

دو صوبوں میں بجلی بند

مئی 16, 2018 < 1 min

دو صوبوں میں بجلی بند

Reading Time: < 1 minute

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے پنجاب اور پختون خوا اندھیرے میں ڈوبے رہے_ تین گھنٹے بعد تربیلا سمیت دیگر پاور پلانٹس بحال ہونا شروع ہوگئے۔ پاور ڈعڈوی کے مطابق سسٹم سے بجلی نکل جانے کے باعث ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون رہا۔۔ پنجاب، سندھ اور کے پی کے سمیت ملک کے بیشر علاقے لوڈشیڈنگ کی زد میں رہے۔

توانائی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا اور گدو پاور پلانٹس تکنیکی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے جس کے باعث سسٹم سے سات ہزار میگاواٹ بجلی غائب ہوگئی۔ بجلی کی پیداواربند ہونے سے ملک کے بیشتر علاقے لوڈشیڈنگ کی زد میں آگئے۔ پاور پلانٹس ٹرپ ہونے کے باعث سندھ، کے پی کے اورپنجاب کے متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ رہی۔ سپریم کورٹ، ایف بی آر سمیت کئی سرکاری عمارتوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے بریک ڈاون پر نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں بیان دیا ہے کہ انہوں نے بجلی کے بریک ڈاون پر حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان توانائی ڈویژن کا کہنا ہے، ٹیکنکل ٹیمیں پاور پلانٹس کی بحالی میں مصروف ہیں، آئندہ چند گھنٹوں میں پاور پلانٹس مکمل طور پر بحال ہوجائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے