خودکش حملے میں 12 جاں بحق
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں آرمی کیمپ پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں 12 جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں _
افغانستان کے جنوبی صوبے میں آرمی کے ایک اہم کیمپ پر خودکش حملے میں درجنوں اہلکار جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں، شورش زدہ جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع ناد علی میں آرمی کے ایک کیمپ پر بارود سے بھرا ایک مزدہ ٹرک سے خودکش حملہ کیا گیا ۔
یہ حملہ ضلع نادعلی کے شیرین جان چوک کے قریب آرمی کیمپ پر حملہ ہوا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 12 سے زائد اہلکار جانبحق جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں
دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں حملےکی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آرمی بیس پر حملے میں 110 سے زائد اہلکار مارے ہیں جن میں آرمی ، پولیس اور علاقائی فورس کے اہلکار شامل ہیں ۔