پاکستان

سمیرا ملک کی نظرثانی درخواست خارج

مئی 30, 2018 < 1 min

سمیرا ملک کی نظرثانی درخواست خارج

Reading Time: < 1 minute

چیئرمین، وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کا الیکشن دوبارہ کرانے کے فیصلے پر دائر سابق چیئرپرسن سمیراملک کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی ہے _
درخواست میں ایسی کوئی بنیاد نہیں جسے مدنظر رکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی جائے، جسٹس مشیرعالم
چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے الیکشن میں ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہوا، وکیل سمیرا ملک
پریزائیڈنگ افسر کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے، وکیل سمیرا ملک
ووٹ کی حرمت کا خیال رکھا گیا یا نہیں اس کا جائزہ عدالت نے لینا ہوتا ہے، جسٹس مشیر عالم
یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ ووٹ کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکن بینچ نے سمیرا ملک کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے