چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،
کاغذات نامزدگی چوہدری نثار کی جانب سےشیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے، چوہدری نثار نے این اے 59 پی پی 10اورپی پی 12 سے جمع کرائے _ ریٹرنگ آفسر نےچوہدری نثار علی خان کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے 13 اور 14 جون کو طلب کر لیا ہے ۔۔
چوہدری نثار علی خان کے این اے 59 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون کو جبکہ پی پی 10 اور پی پی 12 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جون کو ہوگی، امیدوار کو پیش ہونا پڑے گا ۔۔
دوسری جانب چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملے گا یا نہیں اس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، نوازشریف پارٹی ٹکٹ بغیر درخواست کے دینے کے حق میں نہیں ہیں_ شہباز شریف جو پارٹی کے سربراہ ہیں چودھری نثار کو ایک حلقے سے ٹکٹ دینا چاہتے ہیں _