فضل اللہ ڈرون حملے میں مارا گیا
افغانستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سے مفرور شدت پسندوں کے سربراہ ملا فضل اللہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے _ ذرائع کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز شام کے وقت کیا گیا _
ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ضلع مرورہ میں امریکی ڈرون حملے میں فضل اللہ سمیت ٹی ٹی پی کے 5 کمانڈر مارے گئے ہیں جن میں فضل اللہ، عمر، عمران، ساجد اور ابوبکر شامل ہیں _