ریٹرننگ افسروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے
Reading Time: < 1 minuteعمران خان کے کاغذات نامزدگیوں پر اعتراضات سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت خان ریٹرننگ افسروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کے دفاع کیلئے بابر اعوان آر اوز کے سامنے اعتراضات پر جواب دیں گے _
تحریک انصاف کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں آر اوز کے سامنے اعتراضات کے دفاع میں بابر اعوان کا ساتھ افتخار درانی دیں گے جبکہ فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ہدف تنقید بنانے کے لیے تیاری کی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان پریس کانفرنس میں افتخار چوہدری کے اعتراضات پر جواب دیں گے
Array