خان کا بیان حلفی بھرنے والا کون
Reading Time: < 1 minuteکاشف رفیق
عمران خان کے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی پُر کرنے والا ایڈوکیٹ علی بخاری پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری کا بھتیجا نکلا۔ ایڈوکیٹ علی بخاری کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے جبکہ موصوف خود بھی این اے 53 سے ٹکٹ لینے کے خواہشمند تھے
۔۔۔ پاکستان ٹونٹی فور سے گفتگو میں علی بخاری کا کہنا تھا کہ جو بیان حلفی جمع کروایا وہ بنی گالہ سے بن کر آیا تھا اعتراضات پر دلائل بابر اعوان نے دینا تھے، علی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اپیل میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی_
ذرائع کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی خرم تنویر بٹ نے بھی حاصل کیے جو کہ اُس نے جمع نہیں کروائے تاہم علی بخاری کو ذمہ داری سونپی گئی جس پر بیان حلفی نامکمل ہونے کی وجہ سے اعتراضات لگے
Array