عالمی خبریں

فضل اللہ ڈرون حملے کی ویڈیو

جون 22, 2018 < 1 min

فضل اللہ ڈرون حملے کی ویڈیو

Reading Time: < 1 minute

پشاور سے عظمت گل/نمائندہ خصوصی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مارے جانے والے امیر فضل اللہ پر ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔ فضل اللہ کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی فوٹیج اور تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر جبکہ چار قبروں والے قبرستان کی تصویر بھی منظرعام پر آئی ہے ۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولوی فضل اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ قافلے میں شامل اس کے محافظوں کی گاڑی آگے جارہی تھی۔ فوٹیج میں سکواڈ کی گاڑی کے رکنے اور مولوی فضل اللہ کی گاڑی سے دھواں بھی اٹھتا نظر آتا ہے ۔ ذرائع کا دعوی ہے یہ فوٹیج اور تصاویر ملا فضل اللہ کی ہیں تاہم امریکا اور افغان حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ ویڈیو انہوں نے جاری ہے اور فضل اللہ پر حملے کی ہے ۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو ماضی کی ہے اور علاقہ افغانستان کا نہیں ۔

ویڈیو کیلئے

www.facebook.com/pakistan24

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے