پاکستان پاکستان24

ڈاکٹر عافیہ کیلئے دائر درخواست خارج

جون 25, 2018 < 1 min

ڈاکٹر عافیہ کیلئے دائر درخواست خارج

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کیا تھا، ایشو عافیہ صدیقی کے انتقال کی افواہ کا تھا، وزارت خارجہ کا جواب آگیا ہے، عافیہ صدیقی ماشاءاللہ حیات ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت امریکہ کو ہدایت نہیں دے سکتی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی طرف سے امریکی سپریم کورٹ میں دعویٰ دائر کریں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق وکیل نے کہا کہ پاکستانی شہری کے بھی بنیادی حقوق ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کی عدالتیں امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردار ادا نہیں کر سکتیں ۔  چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے وہ کام کروانے ہیں جو ہم کرسکتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہمارا حکم امریکی حکومت اٹھا کر پھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت ہوگی ۔

سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے دائر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے