پمز اسپتال فعال ہو چکا ہے
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے اسلام آباد کے بڑے اسپتال پمز میں بون میرو یونٹ کے غیر فعال ہونے پر لیا گیا ازخود نوٹس نمٹا دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خود اسپتال میں دیکھ لیا ہے کہ یونٹ فعال ہو گیا ہے ۔
عدالت کے تین رکنی بنچ کو اسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ بون میرو یونٹ مکمل طور پر فعال ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے وزٹ کر کے دیکھ لیا تھا ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری اسپتال اپنے آلات اور دیگر ضروریات سے متعلق آگاہ کریں، اسپتالوں کی ضروریات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کریں گے ۔ اسپتال کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ کارڈیک یونٹ نے بھی پمز میں کام شروع کر دیا ہے، نامور وکیل اکرم شیخ بھی دل کے عارضہ کے لیے پمز میں داخل ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے اکرم شیخ کی عیادت کر لیں ۔
سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن بون میرو یونٹ میں تقرری کا عمل تیز کرے، تقرریوں میں تاخیر ہونے سے بون میرو یونٹ غیر فعال ہو جائے گا ۔ عدالت نے بون میرو یونٹ کے غیر فعال ہونے پر لیا گیا از خود نوٹس نمٹا دیا ۔
۔سربراہ پمز