پاکستان پاکستان24

بحریہ ٹاؤن کو کھلی چھوٹ مل گئی

جون 27, 2018 2 min

بحریہ ٹاؤن کو کھلی چھوٹ مل گئی

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کراچی میں جاری منصوبے کے خلاف دیا گیا اپنا ہی فیصلہ معطل کر دیا ہے جبکہ فیصلے پر نظرثانی کیلئے چھٹیوں کے بعد پانچ ججوں کا بنچ بنے گا ۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بحریہ ٹاون کراچی میں سینکڑوں خاندان آباد ہیں، ملک ریاض نے عدالت کو 5 ارب روپے بطور گارنٹی جمع کروانے کی پیشکش کی ہے ۔

ملک ریاض اور اہلخانہ اپنے نام پر موجود کوئی جائیداد فروخت نہیں کریں گیے۔وکیل

عدالتی فیصلے تک ترقیاتی کاموں کی ماہانہ رپورٹ دیں گیے۔ وکیل

نیب کو نظر ثانی درخواست پر فیصلے تک کاروائی سے روکا جائے۔اعتزاز احسن

بحریہ ٹاون کے یوٹیلٹی کنکشنز پر پابندی نہ لگائی جائے ۔وکیل

ملک ریاض کا میڈیا پر بہت اثر رسوخ ہے۔چیف جسٹس

آپکے خلاف کل کوئی خبر نہیں چلی ۔چیف جسٹس

اپ نے لگتا ہے پیسہ لگا دیا ہے۔چیف جسٹس

قرآن پر خلف دیتا ہوں میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا۔ملک ریاض

ملک صاحب قرآن کی بات نہ کریں۔چیف جسٹس

الاٹیز کی رقم کا 20 فیصد عدالت میں جمع کرائیں گے,چیف جسٹس

اڑھائی سال میں اتنا بڑا شہر کوئی کھڑا نہیں کر سکتا,ملک ریاض

کیا حکومتیں گرانے اور بنانے میں آپکا کردار نہیں,چیف جسٹس
آپکے سارے لین دین اور تعلقات کا علم ہے,چیف جسٹس

گزشتہ الیکشن میں کیا ہوا سب علم ہے,چیف جسٹس

آپ یہ سب کچھ چھوڑ کر توبہ کر لیں,چیف جسٹس

آپ پہلے کسی سے مل کر حکومت تبدیل کرا لیتے تھے,چیف جسٹس

آپ اب کسی ایسی جگہ نہیں عدالت میں ہیں,چیف جسٹس

آپ کو ڈان آپکے عمل اور لوگوں نے بنایا,چیف جسٹس

آپ نے کوئی محنت کی ہوگی جو یہاں تک پہنچے ہیں,چیف جسٹس

محنت کا مطلب یہ نہیں کہ آپکو رعایت دے دیں,چیف جسٹس

پانچ ارب کہاں انوسٹ کریں.اس سے پہلے انکی قیمت گر نہ جائے,چیف جسٹس

ملک صاحب اب بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کرنے آرہا ہوں،ملک ریاض کو آج گرفتار کر لیا تو بحریہ کا کام رک جائے گا،ملک صاحب آپ سے ایک ایک پائی واپس لینی ہے,چیف جسٹس

میں نے کیا گناہ کر دیا کہ پائی پائی وصول کریں گے,ملک ریاض

حساب کتاب ہوگا تو سب سامنے آجائے گا,چیف جسٹس

عدالت نے بحریہ ٹاؤن کو 15 دن میں 5 ارب روپے بطور گارنٹی جمع کرانے کا حکم دے دیا

ملک ریاض, انکی اہلیہ اور انکے بچوں کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم

بحریہ ٹاؤن الاٹیز سے رقم وصول کر سکے گا,عدالت

الاٹیز سے وصول رقم کا 20 فیصد عدالت میں جمع کرانا ہوگا,عدالت

بقیہ 80 فیصد رقم ترقیاتی کام اور تنخواہوں میں خرچ ہونگے,عدالت

اکاونٹ کی ماہانہ آڈیٹ رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے نظر ثانی فیصلے تک نیب کو بحریہ ٹاؤن کیخلاف کارروائی سے روک دیا

بحریہ ٹاؤن نظرثانی درخواست پر سماعت پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا,عدالت

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے