شاہد خاقان کو الیکشن لڑنے کی اجازت
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 مری/راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا شاہد خاقان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ تین دن قبل الیکشن ٹریبونل کے جج عباد الرحمان لودھی نے شاہد خاقان اور فواد چودھری کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی تھیں ۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز فواد چودھری کے خلاف فیصلے کو بھی معطل کر دیا تھا ۔

