پاکستان24 متفرق خبریں

الیکشن تک گرفتاری نہیں، احتساب بیورو

جولائی 4, 2018 < 1 min

الیکشن تک گرفتاری نہیں، احتساب بیورو

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے الزامات پر کسی سیاست دان اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کو پولنگ کے دن 25 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب بیورو نے گزشتہ دنوں این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا تھا جس پر (ن) لیگ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا جب کہ گزشتہ روز نیب کراچی نے سابق چیئرمین  پورٹ ٹرسٹ جاوید حنیف کو گرفتار کیا جو ایم کیوایم کےانتخابی امیدوار ہیں۔

بدھ کے روز چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہیں۔ نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہےکہ کرپشن کے الزامات پر انتخابات میں حصہ لینے والے کسی سیاستدان یا انتخابی امیدوار کو 25 جولائی یعنی انتخابات کے دن تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف سمیت اہم لیگی رہنماوں کے خلاف شکایات کا بغور جائزہ لیا اور خواجہ آصف سمیت، رانا افضل اور رانا مشہود کے خلاف مقدمات کو الیکشن تک مؤخر کر دیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے