نواز شریف کا ردعمل
Reading Time: < 1 minuteلندن میں اپنے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر پریس کانفرنس میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم سیاسی مہروں کا مقابلہ کرے گی ۔ نواز شریف نے کہا کہ واپس آؤں گا اور ووٹ کی عزت کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھوں گا، یہ سزائیں میری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد مرتبہ ملک چھوڑنے کا کہا گیا،نوازشریف نے کہا کہ صحافیوں کو روکا جاتا ہے، مارا جاتا ہے، کچھ سال پہلے مار کر لاش دریا میں پھینک دی گئی، نیب کو گھناؤنے کاروبار کا آلہ کار بنایا جاتا ہے، بلوچستان سے ایک گمنام شخص کو سینیٹ چیئرمین جاتا ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے دھرنے کروائے جاتے ہیں، ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ ظلم مٹ کر رہے گا، یہ سزا 70 سالہ تاریخ کا رخ موڑنے کے جرم میں دی گئی، آئی ایس آئی اگلے دن محکمہ زراعت بن جاتی ہے، کیا محکمہ زراعت نے پہلے کبھی ٹکٹ واپس کروائے ہیں،یہ سزا اس عدالت کی نہیں، یہ سزا کہیں اور سے دی گئی ہے ۔
نواز شریف نے کہا کہ عدالت خودلکھ رہی ہےکہ استغاثہ کوئی کرپشن کاالزام ثابت نہیں کرسکایہ سزاکسی کرپشن لوٹ مارپرنہیں یہ پاکستان کی70سالہ تاریخ کارخ موڑنےپردی گئی ہے، میں یہ جدوجہداس وقت تک جاری رکھوں گاجب تک میری قوم اس خوف اور ڈر کی فضاسےنکل نہ آئے ۔