کیپٹن صفدر کی گرفتاری
Reading Time: < 1 minuteمسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور احتساب عدالت سے سزا یافتہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر راولپنڈی پہنچ گئے ۔ مقامی لیگی رہنما اور سینیٹر چودھری تنویر نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر نیب کو گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی پہنچے ہیں ۔
کیپٹن صفدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد صرافہ بازار پہنچ گئی اور ان کے ساتھ ریلی میں شریک ہے ۔ مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر لیاقت باغ کے مقام پر نیب کو گرفتاری دیں گے، لیگی کارکنان اور مقامی قیادت صرافہ بازار جمع ہوئی ہے جہاں سے جلوس کی شکل میں کیپٹن صفدر کو لیاقت باغ لایا جا رہا ہے ۔
Array