پاکستان پہلے نمبر پر برقرار
بیس اوورز کی کرکٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور تین ٹیموں کی کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل جیت لیا ہے ۔
پاکستان نے آسٹریلیا کی طرف سے دیا گیا ۱۸۳ رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا ۔ فخر زمان نے ۹۱ رنز بنائے اور مرد میدان قرار پائے ۔