الیکشن کمیشن چودھری نثار پر مہربان
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی سے انتخابی امیدوار چودھری نثار کے چاہنے والوں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، چونترہ،کلر سیداں،ساگری میں چوھدری نثار کے دہیو ہیکل بل بورڈز لگا دئیے گئے ۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ بھی سابق وزیر داخلہ کے اشتہار والے بل بورڈز اتارنے سے گریزاں ہے۔ ایسے میں چوھدری نثار علی خان کے مخالفین نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ مخالف امیدوار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق صرف چودھری کے مخالفین کے لیےہے ۔
مخالف امیدوار کے مطابق چوھدری نثار نے این اے 59 اور 63 میں جگہ جگہ ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کی ہے اور ضلعی انتظامیہ غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کر رہی جبکہ چودھری کے مدمقابل امیدواروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہے ۔
Array