دہشت گردوں کے حملے میں ۳۱ جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteدہشت گردوں نے عام انتخابات کے روز کوئٹہ کو نشانہ بنایا ہے ۔ دھماکے میں اکتیس افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انتخابات کے روز کوئٹہ کو لہو لہو کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا قافلہ رواں دواں تھا کہ مشرق بائی پاس کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا ۔ نگران وزیر اطلاعات خرم شہزاد نے دھماکے کو خود کش قرار دیا ہے ۔آئی جی بلوچستان محسن حسن نے دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے ۔
دھماکے کے بعد سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
Array