پاکستان

دیامر اسکول تباہ کرنے کا نوٹس

اگست 4, 2018

دیامر اسکول تباہ کرنے کا نوٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر میں اسکولوں کو آگ اور بارودی مواد سے تباہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر کے علاقے چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکولوں کو جلائے جانے کے واقعات پر سیکریٹری وزارت امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور سکریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

یاد رہے کہ دیامر کی تحصیلوں تانگیر، داریل اور چلاس میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے 12 اسکولوں کو تباہ کر دیا تھا ۔ متاثرہ اسکولوں میں پاک فوج کے زیرانتظام چلنے والے دواسکول بھی شامل ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے