راحیل شریف نے اجازت نہیں لی
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے سعودی ملازمت کیلئے اجازت لینے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔ سیکرٹری دفاع نے عدالت کو بتایا کہ جنرل راحیل شریف کو این او سی جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے جاری کیا تھا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ این او سی صرف کابینہ جاری کر سکتی ہے، یہ اختیار کسی اور کے پاس نہیں . جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا کا تحریری جواب آیا ہے، شجاع پاشا کہتے ہیں انہوں نے یو اے ای میں ملازمت اختیار نہیں کی ۔ عدالت نے دہری شہریت والے 27 اعلی افسران کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے ۔
Array