نواز شریف کی درخواست منظور
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا، ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست منظور کر لی ۔ جج محمد بشیر اب یہ ریفرنسز نہیں سنیں گے ۔
نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنایا، ڈویژن بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے ۔ نواز شریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریفرنسز کی سماعت اسی مرحلے سے آگے بڑھائی جائے گی جہاں تک پہنچی ہے ۔
Array