نیب نے بدعنوانی پر ریفرنس تیار کر لیا
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان کے گرد نیب کا شکنجہ کسنے کو ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ریفرنس تیار کر لیا ہے ۔
ریفرنس میں سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی، ریاض کیانی اور خاتون افسر شمائلہ سمیت 7 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ نیب ریفرنس عید کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق نیب پر نئی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے تاہم سپریم کورٹ نے بھی مقدمے میں پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔
Array