انصافی کابینہ میں مشرفی وزیر
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ بیس وزرا میں سے صرف تین پارٹی کے اپنے ہیں جن میں شیریں مزاری، اسد عمر اور عامر محمود کیانی شامل ہیں ۔
دیگر وزرا میں اکثریت ان کی ہے جو گزشتہ حکومتوں میں شامل رہے ۔ مشرف کابینہ میں شامل زبیدہ جلال، نورالحق قادری اورشیخ رشید بھی موجودہ حکومت کا حصہ ہیں ۔ مشرف و بلاول کے سابق مشیر فواد چودھری بھی وزیر بنا دیے گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم جس کی سات نشستیں ہیں اور جس کی وجہ سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں ان کو دو وزیر دیے گئے ہیں فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ۔
پیپلز پارٹی کے وزرا شاہ محمود قریشی اور بابر اعوان بھی انصافی کابینہ کا حصہ ہیں ۔
Array