گردہ بیچ کر بوائے فرینڈ کو گائے کا تحفہ
Reading Time: < 1 minuteعید پر لڑکے لڑکیوں کے ایک دوسرے کو تحائف تو مشہور ہیں ہی مگر عیدالاضحی پر لڑکی کی جانب سے اپنے بوئے فرینڈ کو گائے کا تحفہ دینے کی خبر کم ہی سننے میں آتی اور وہ بھی اس طرح کی گائے خریدنے کیلئے اپنا گردہ بیچا گیا ہو ۔
ایسا بنگلہ دیش میں ہوا ہے جہاں نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی ڈھاکہ کی ایک 23 سالہ طالبہ تسلیمہ عالم نے اپنے بوائے فرینڈ کو عید پر سرپرائز دینے کیلئے گائے خرید کر دینے کا منصوبہ بنایا ۔ اس کیلئے تسلیمہ نے ایک مقامی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کیں اور اپنا گردہ دو لاکھ بیس ہزار بنگلہ کرنسی میں بیچ دیا ۔
تسلیمہ عید کا یہ تحفہ لے کر اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی جہاں اسے معلوم ہوا کہ وہ اپنی کزن کے ساتھ تعلق استوار کئے ہوئے ہے ۔ تسلیمہ اس بات سے سخت آزردہ ہوئی مگر اس نے گفتگو میں کہا کہ ‘محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے’ ۔
یہ خبر اس ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہے
14again.com/entertainment/nsu-student-sold-off-her-kidney-to-buy-her-boyfriend-a-cow