گردہ بیچ کر بوائے فرینڈ کو گائے کا تحفہ
عید پر لڑکے لڑکیوں کے ایک دوسرے کو تحائف تو مشہور ہیں ہی مگر عیدالاضحی پر لڑکی کی جانب سے اپنے بوئے فرینڈ کو گائے کا تحفہ دینے کی خبر کم ہی سننے میں آتی اور وہ بھی اس طرح کی گائے خریدنے کیلئے اپنا گردہ بیچا گیا ہو ۔
ایسا بنگلہ دیش میں ہوا ہے جہاں نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی ڈھاکہ کی ایک 23 سالہ طالبہ تسلیمہ عالم نے اپنے بوائے فرینڈ کو عید پر سرپرائز دینے کیلئے گائے خرید کر دینے کا منصوبہ بنایا ۔ اس کیلئے تسلیمہ نے ایک مقامی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کیں اور اپنا گردہ دو لاکھ بیس ہزار بنگلہ کرنسی میں بیچ دیا ۔
تسلیمہ عید کا یہ تحفہ لے کر اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی جہاں اسے معلوم ہوا کہ وہ اپنی کزن کے ساتھ تعلق استوار کئے ہوئے ہے ۔ تسلیمہ اس بات سے سخت آزردہ ہوئی مگر اس نے گفتگو میں کہا کہ ‘محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے’ ۔
یہ خبر اس ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہے
14again.com/entertainment/nsu-student-sold-off-her-kidney-to-buy-her-boyfriend-a-cow

