وزیر اطلاعات کا مشورہ
Reading Time: < 1 minuteوزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یونیورسٹی میں پڑھنے والے میڈیا کے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ نیوز میڈیا میں اینکر بننے کی بجائے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں قسمت آزمائیں کیونکہ وہاں پیسہ بہت ہے ۔
وفاقی وزیر نے ٹویٹ کے اختتام پر ہالی ووڈ کے اداکاروں کی سامنے کمائی کی تفصیلات والی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری میں حالات دگرگوں ہے جبکہ نیوز میڈیا میں اینکرز لاکھوں روپے تنخواہ لے رہے ہیں اور فواد چودھری خود بھی ایک نجی ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں ۔
Array