تین سینیٹرز تحریک انصاف میں شامل
Reading Time: < 1 minuteحکومت میں آنے کے بعد بھی تحریک انصاف میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ فاٹا سے سینیٹر اورنگزیب خان اور سینیٹر سجاد طورو تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
فاٹا سے ہی سینیٹر مومن خان آفریدی اور سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکک تمام رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
بیان کے مطابق تمام رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا وزیراعظم کی جانب سے خیر مقدم کیا، ملاقات میں سینیٹر حاجی فدا اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔
Array