رضوان گوندل تبادلے کا ازخود نوٹس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکپتن کے پولیس افسر رضوان گوندل کے تبادلے اور وہاں پیش آنے والے واقعے کا از خود نوٹس لیا ہے، پنجاب پولیس کے سربراہ کو کل انکوائری رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
عدالت عظمی سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چیف جسٹس نے پاکپتن واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا ہے ۔ نوٹس میں پنجاب پولیس کے سربراہ، ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش، ساہیوال کے ریجنل پولیس افسر اور ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ بھی ہمراہ لائی جائے ۔ سماعت کل ساڑھے نو بجے ہوگی ۔
Array